مصر میں فلسطینی دھڑوں کے جنرل سیکرٹریز کے اجلاس کے موقع پرمغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز شہریوں، سیاسی کارکنوں، رہائی پانےوالے قیدیوں اور قومی شخصیات کے خلاف اپنی خلاف ورزیوں اور سیاسی گرفتاریوں کا سلسلہجاری رکھے ہوئے ہیں۔
حکام رہائی پانے والے قیدیوں حمزہ اور حسین حرزاللہ کو مسلسلدوسرے دن یعبد قصبے سے حراست میں لیا ہوا ہے۔ ان کی والدہ اور بھائیوں حسن اور محمدحرزاللہ کو بری طرح مارا پیٹا گیا جب کہ ان کےایک بھائی عبدالغنی حرزاللہ کو جیلوںمیں قید کیا گیا ہے۔
حکام نے رہائی پانے والے قیدی بہاء العدنان ابوبکر کو جنین سےاغوا کر لیا ہے اور چاروں بھائیوں، رہائی پانے والے قیدی اور سابق سیاسی نظربند مفدسعدی، رہا ہونے والے قیدی مجاہد سعادہ اور مکین سعادہ کو نابلس سے اغوا کر لیا ہے۔
حکام کی طرف سے شہید ابراہیم النابلسی کے کزن نوجوان منذرالنابلسیکو مسلسل دوسرے روز بھی حراست میں لیا ہوا ہے۔ جب کہ اتھارٹی کی انٹیلی جنس چھٹے روزبھی رہائی پانے والے قیدی انس حمدی کو نابلس سے گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئےہے۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں آٹھ سال گذارے ہیں۔
اتھارٹی کے سکیورٹی فورسز نے بیت لحم یونیورسٹی میں اسلامک بلاککے نمائندے عدلی صب لبن کو مسلسل پانچویں روز بھی حراست میں لے رکھا ہے، جب کہ حکامخالد ملایشہ کو جن کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے قبصے جعبہ سے ہے کو پانچروز سے حراست میں لیا گیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے نوجوان احمد معلا کو مسلسل 114 روزسے حراست میں لے رکھا ہے۔
رام اللہ میں حکام نے الحاج منذررحیب کو مسلسل 123 روز سے گرفتارکیا ہوا ہے۔