ہفتے کے روز فلسطین کی سیاسی قوتوں کے رہ نماؤں اور عوامی اور سول شخصیاتنے آج اتوار کو قاہرہ میں سیکرٹری جنرل کی سطح پر ہونے والی کانفرنس کے شرکاء سےکہا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ اختلافات ختم کریں اور قابض دشمن کیجارحیت کے خلاف مزاحمت کی پشت پر کھڑے ہوجائیں۔
"قومکی پکار کے اقدام کمیٹی” کے فریم ورک کے تحت جمع ہونے والے رہ نماؤں نے جنین کیمپمیں ایک پریس کانفرنس کے دوران فلسطینی عوام کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوںنے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی آپس کے اختلافات کا باب بند کریں اور اپنیصفوں میں اتحاد پیدا کرنے کے ساتھ مزاحمت کی حمایت کریں۔
جنین کیمپ کے شہداء ہال میں منعقدہ کانفرنس میں شہداء کے اہلخانہ اور مختلف جماعتوں کے جنرل سیکرٹریز نے شرکت تھی۔ انہوں نے قاہرہ میں جمعہونے والے رہ نماؤں نے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قوم اور مزاحمت کاروں کی قربانیوںکو یاد رکھیں۔ فاشسٹ آباد کار حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں ہمارے عوام کو درپیشچیلنجز کو اجاگر کریں۔
"صفا”نے فلسطینی پیپلز کانگریس 14 ملین کے کوآرڈینیٹر عمر عساف کے حوالے سے جنرل سیکرٹریزسے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قوم کے مسائل کے اتنے ہی معتمد بنیں جتنا وہ بن سکتےہیں۔
کانفرنس میں تقسیم کے خاتمے اور مزاحمت اور استقامت کی بنیادپر قومی اتحاد کے تقدس اور قائدین کو شہداء خصوصاً کیمپ کے شہداء کی قربانیوں کے درجےپر پورا اترنے پر زور دیا گیا۔
سابق قیدی فخری البرغوثی نے کہا کہ ہم رہنماؤں سے کہتے ہیں کہجب تک متحد نہ ہوں مغربی کنارے واپس نہ جائیں، کیونکہ یہ تقسیم فلسطینیوں اور عرب قومکے لیے باعث شرمندگی بن گئی ہے اور اس نے فلسطینی کاز کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔
اجلاس میں شہداء کے اہل خانہ، غیر جانب دار شخصیات اور دھڑوںکی نمائندگی کرنے والے رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔