اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیلہنیہ نے جامع مزاحمت کے آپشن کو اپنانے، فلسطینی عوام کی استقامت اور مغربی کنارے اوربیت المقدس میں قابض ریاست کی فوج اور آباد کاروں کے جرائم کے خلاف جدوجہد کرنے پرزور دیا۔
انہوں نے مزاحمت کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنےکی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ غرب اردن میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو دیوارسےلگانے کے بجائے انہیں آزاد چھوڑا جائے۔
اتوار کو قاہرہ میں جنرل سیکرٹریز کے اجلاس کے دوران اپنےخطابمیں اسماعیل ہنیہ نے ’پی ایل او‘ کی تشکیل نو اور اس کی تجدید کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے ایک نئی قومی کونسل کی تشکیل کا مطالبہ کیا جس میں آزاد جمہوری انتخاباتکی بنیاد پر سب کو شامل کیا جائے۔انہوں نے فلسطینی اداروں کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔
حماس کے قاید نے قابض ریاست کے ساتھ تمام قسم کے سکیورٹی کوآرڈینیشنکو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عباس ملیشیا کی طرف سے سیاسی بنیادوں پر شہریوںکی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔