کل ہفتے کو مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقےعارا میں فائرنگ کےجرم میں پچاس سال کا ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ زخمی شخص کو اپنی گاڑی میں بیٹھے ہوئےگولی مارنے کے بعد علاج کے لیے "ہیمیک” میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔
فلسطینیوں کے اندرونی قصبوں میں روزانہ فائرنگ کی کارروائیاںجاری رہتی ہیں، جن میں درجنوں ہلاکتیں اور زخمی ہو جاتے ہیں۔ اسرائیلی سکیورٹی نظامکی جانب سے مجرمانہ گروہوں کو نکیل ڈالنے میں دانستہ لا پرواہی جاری ہے۔ حیران کنبات یہ ہے کہ ان حملوں کا نشانہ صرف عرب باشندے ہوتےہیں۔ انسانی حقوق کے اداروں کیطرف سے بار بار کہا گیا ہے کہ اندرون فلسطین کے علاقوں میں بسنے والے فلسطینیوں کیمنظم انداز میں نسل کشی کی جاتی ہے اور اس منظم جرم میں صہیونی ملوث ہیں۔
اس سال کے آغاز سے اب تک اندرون فلسطین میں قتل کے واقعات میں125 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جو کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں 7 ماہ کے دوران سب سےزیادہ ہیں۔