فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سکیورٹی فورسز نے غرب اردن کےشمالی شہروں نابلس اور جنین میں چھاپہ مار مہم کے دوران اسرائیلی جیلوں سے رہائیپانے والے دو شہریوں سمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان میں چار حقیقی بھائیشامل ہیں۔
مغربی کنارے کے نیوز گروپ نے تصدیق کی کہ عباس ملیشیا نے نابلسکے گاؤں شمالی عصیرہ میں آدھی رات کو چھاپوں کی مہم شروع کی۔ اس مہم میں چار حقیقیبھائیوں سمیت چھ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ہونےوالے دو سابق اسیر اور فلسطینی اتھارٹی کی جیلوںمیں قید رہنے والے فلسطینی شامل ہیں۔ سیاسی بنیاد پر گرفتار کئے گئے شہریوںمیں مفدی سعادہ کو باربار فلسطینی اتھارٹیکی جیلوں میں قید کیا جاتا رہا ہے۔
اس کے علاوہ مفدی 18سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ عباس ملیشیا نے ان کے دو بھائیوں مجاہد اورمکین سعادہ کو بھی ان کے گھر پر چھاپے کےدوران گرفتار کیا۔
مزید برآں فلسطینی اتھارٹی کی وفادارملیشیا نے سابق اسیر حمزہاور حسین حرزاللہ کو جنین کے قصبے یعبد سے گرفتار کیا۔ عباس ملیشیا نے حرزاللہ کوحراست میں لینے کے ساتھ ان کی والدہ اور بھائیوں حسن اور محمد حرزاللہ کو تشدد کانشانہ بنایا۔
ایک اور کارروائی میں عباس ملیشیا نے بہاء عدنان ابو بکرکوتشدد کے بعد حراست میں لے لیا۔
کل جمعہ کی شام عباس ملیشیا نے نوجوان منذرالنابلسی جو شہیدابراہیم النبلسی کے کزن ہیں کو کوڈیوٹی کیجگہ سے گرفتار کیا۔
عباس ملیشیا کی طرف سے یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں کیگئی ہیں جب دوسری طرف مصرمیں فلسطینی دھڑوں کے درمیان کل اتوار کو مصالحتی مذاکراتہو رہےہیں۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ سیاسی پکڑ دھکڑ فلسطینیوں کےدرمیان مفاہمتیعمل میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔