جمعرات کی شام اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے اور مقبوضہبیت المقدس کے الگ الگ شہروں میں آباد کاروں کے مسلسل حملوں کے دوران متعدد فلسطینیشہریوں کو زخمی اور ان میں سے بعض کو گرفتار کر لیا۔
قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے دروازے السلسلہگیٹ سے ایک فلسطینی کو گرفتار کر لیا جب کہ دیگر فورسز نے حزمہ اور العیساویہ قصبوںپر دھاوا بول کر شہریوں پر گیس کے گولے برسائے جب کہ ایک شہری زخمی ہو گیا۔ یروشلممیں حطہ گیٹ کے سامنے آباد کاروں نے العجلونی خاندان پر حملہ کر کے زخمی کر دیا۔
قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت کے شمالی داخلی راستےپر ایک فوجی چوکی قائم کی اور مردا گاؤں سے نوجوان محمد سلیمان جس کی عمر 34 سالہے کو حراست میں لے لیا۔
قابض فوجیوں کی حفاظت میں آباد کاروں کے ایک گروپ نے نابلس کےجنوب میں واقع بیتا اور عصیرہ القبلیہ کے قصبوںمیں شہریوں پر حملہ کر کے 22 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا اور بیتا میں زرعی زمینوں کونذر آتش کر دیا۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بیتہمیں جبل العرمہ پر شہریوں پر زہریلی گیس کے بم پھینکے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمیہوئے۔
الخلیل میں آباد کاروں نے قابض فوجیوں کی حفاظت میں باب الزاویہکے علاقے میں ایک اشتعال انگیز مارچ کا انعقاد کیا جو نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیانجھڑپوں پر ختم ہوا۔
اسرائیلی قابض فوج نے اریحا کے شمال مغرب میں عرب الملیحات کمیونٹی میں متعددشہریوں کے گھروں کی تلاشی لی۔
جون کے مہینے کے دوران اسرائیلی قابض حکام اور آباد کاروں نےمغربی کنارے اور یروشلم میں فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف 3027 سے زائد حملےکیے ہیں۔