شنبه 22/مارس/2025

اسرائیلی انٹیلی جنس کے نیتن یاہو کو 4 غیرمسبوق انتباہی مکتوب

جمعہ 28-جولائی-2023

 

اسرائیلی اخبارات نے دعویٰ کیا ہےکہ ملک کےانٹیلی جنساداروں کی طرف سے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کوچار غیر مسبوق نوعیت کےوارننگ مکتوبارسال کیے ہیں۔

 

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی طرف سے شائع کردہ رپورٹمیں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس ڈویژن (امان) نے وزیر اعظم بنجمن نیتنیاہو کو اسرائیلی معاشرے میں دراڑ کی وجہ سے ڈیٹرنس کے خاتمے کے بارے میں خبردار کرنےوالے چار خطوط بھیجے ہیں۔

 

عبرانی اخبار نے رپورٹ کیا کہ انٹیلی جنس نے نیتن یاہو کو متنبہکیا ہے کہ ان کی متنازعہ عدالتی قانون سازی کا تسلسل اسرائیلی ڈیٹرنس فورس کو اس کےدشمنوں کے لیے سخت دھچکا لگے گا۔

 

اخبار کے مطابق آخری مکتوب گذشتہ پیر کو "معقولیت کے امتحان”کے قانون کے خاتمے کی منظوری کے ایک دن بعد بھیجا گیا تھا۔ اس میں نیتن یاہو کو متنبہکیا گیا تھا کہ حزب اللہ اور ایران اس ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر گہری نظررکھے ہوئے ہیں، ان کی خواہش ہے کہ اسرائیل میں بحران جاری رہے۔ پھر بھی "امان”کے اندازوں کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان دوسری جنگ کے چھڑنے کےامکانات نہیں البتہ خطرہ موجود ہے۔

 

 

انٹیلی جنس ڈویژن کا خیال ہے کہ "اسرائیل کے دشمن”اسرائیل کے اندر جو کچھ ہو رہا ہے اس کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔اسرائیل کے ٹوٹنے کےچار عوامل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

 

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ دشمنوں نے اسرائیل کی ایک غیرمسبوق کمزوری کی نشاندہی کی ہے اور یہ کہ اس بڑے بحران کے تناظر میں خطے میں اسٹریٹجکصورتحال کو تبدیل کرنے کا ایک تاریخی موقع ہے۔

 

سینیر انٹیلی جنس افسران نے خبردار کیا کہ اس کا اثر فوری اورطویل مدتی ہو گا، کیونکہ اسرائیل امریکا کے ساتھ تعلقات میں ایک غیر معمولی بحران میںداخل ہو گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی