اسرائیلی قابض حکام نے سیاسی کارکن اور قیدی امور کے ماہر ثامرسباعنا کو چھ ماہ کی انتظامی قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ سباعنہ کا تعلق غرب اردنکے شمالی شہر جنین کے قباطیہ قصبے سے ہے۔
اس ہفتے کے آغاز میں اسرائیلی قابض فوج نے سباعنہ کو جنین کےمغرب میں ایک ناکے سے گرفتار کیا، جب اس نے سابق سیاسی نظربند اسلامی تحریک مزاحمتحماس کے رہنما الشیخ مصطفیٰ ابو عرار کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک مظاہرے میں شرکتکی تھی۔
سباعنہ نے 10 سال سے زیادہ عرصہ اسرائیلی جیلوں میں گزارا۔ وہایک معروف مصنف اور قیدیوں کے میدان میں سب سے نمایاں فلسطینی کارکنوں میں سے ایک ہیں۔
سابقہ مواقع پر سبانہ کو مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹیکی سکیورٹی سروسز نے طلب کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی سالوں تک قابض رہاست کیجیلوں میں بھی قید کاٹی۔