کل جمعہ کو اسرائیلی قابض فوج نے شمالی مغربی کنارے میں نابلسکے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں عین بس جنکشن کے قریب ایک فلسطینی کو مبینہ طور پررن اوور حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی چینل 14 کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے نابلس میں عین بسچوراہے کے قریب ایک فلسطینی کو اس وقت گولی مار دی جب اس نے رن اوور آپریشن کرنے کیکوشش کی۔ ٹی وی چینل نے بتایا کہ اس حملے میں اسرائیلی فوج کا کوئی جانی نقصاننہیں ہوا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے نوجوان عنان ابو ہنیہ کونابلس کے جنوب میں رن اوور آپریشن کرنے کا شبہ ہونے پر گرفتار کیا۔
دوسری طرف اس واقعے یے بعد قابض فورسز نے قصبہ حوارہ میں دکانوں کے مالکان کواپنی دکانیں بند کرنے پر مجبور کر دیا۔