غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوب مغرب میں یعبد قصبے میںاسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں قابض فوج کیطرف سے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے یعبد میں دھاوےکے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
اس کے علاوہ ایک مقامی ذریعے کے مطابق قابض فوج نے رہائی پانےوالے سابق قیدی عرین الزعانین کو مقبوضہ بیت المقدس کے وادی الجوز محلے میں اس کے گھرپر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے نوجوان رمضان جمجم کو بھی مقبوضہبیت المقدس کی سلطان سلیمان اسٹریٹ پر ایک دکان سے گرفتار کیا۔
قبل ازیں صبح صیہونی قابض فوج نے شمالی مغربی کنارے میں نابلسکے مغرب میں واقع العین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور اس میں ایک مکان کا محاصرہ کیا۔اس دوران ایک فلسطینی نوجوان کو شہید اور ایک خاتون کو زخمی اور نوجوان کو گرفتار کرلیاگیا۔