چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا قابل مذمت ہے: سعودی عرب

جمعرات 27-جولائی-2023

سعودی عرب نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اور یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا بولنے کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی عرب نے ہا انتہا پسند کہا مسجد اقصی پر دھاوا بولنا قابل مذمت ہے۔ اسرائیل کی جانب سے منظم طریقے بین الاقوامی اصولوں اور معاہدوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا اس طرح کے اقدمات دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج ان زیادتی کو جاری رکھنے کے اثرات کی مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔ سعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضہ ختم کرانے کی اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔ شہریوں کو ضروری تحفظ فراہم کرے اور فلسطین اسرائیل تنازع کے خاتمے کے لیے تمام تر کوششیں برائے کار لائے۔

 

مختصر لنک:

کاپی