کل منگل کے روز اسرائیلی فوج نےغرب اردن کے شمالی شہر نابلسمیں ایک بزدلانہ حملے میں اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے تین مجاھدین کو شہیدکردیا۔
دوسری طرف القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ دشمن کی طرف سےجارحیت اور مجاھدین کی شہادتوں سے فلسطینی قوم کی آزادی کی تحریک نہیں رکے گیبلکہ یہ مزید تقویت پکڑے گی۔ القسام بریگیڈ نےایک بیان میں شہداء نابلس کی قربانیکو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہداء کا خون جلد رنگ لائے گا۔ ہماری جدو جہدمسجد اقصیٰ کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کل منگل کی صبح اسرائیلی فوج نےمجاھدین کو گھیرے میں لے کران پر فائرنگ کی۔ قابض فوج نے انہیں گرفتار کرنے کیکوشش کی مگر مجاھدین نےدشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے کو ترجیح دی۔
قابض فوج کی اس بزدلانہ کارراوئی میں شہید ہونےوالےکمانڈروں میں فیلڈ کمانڈر سعد ماهر الخراز،المجاهد منتصر بهجت سلامہ اور کمانڈرنور الدين تيسير العارضہ شامل ہیں۔