جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پردھاوا

منگل 25-جولائی-2023

کل سوموار کی صبحقابض صہیونی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ بعد ازاں یہودی آبادکاروں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰپر دھاوا بولا۔

فلسطینی محکمہاوقاف نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ قابض فورسزکی فول پروف سکیورٹیمیں درجنوں یہودی آباد کاروں نے سوموار کو علی الصبح  مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا بولا اور جگہ جگہپھیل گئے۔ اس دوران قابض فوج کی موجودگی میں آباد کاروں نے تلمودی تعلیمات کےمطابقمذہبی رسومات ادا کیں۔

قابض فوجکے گھیراؤ سے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی۔ انہوں نے اسرائیلیفوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فلسطینی نمازیوں کے’اللہ اکبر‘ کے فلک شگاف نعروں سےقبلہ اول کی فضا گونج اٹھی۔

 

اس دوران فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج پر سنگ باریکی جب کہ دوسری طرف سے قابض فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے باہر نکالنےکےلیے ان پر طاقت کا استعمال کیا اور ان پر صوتی بم برسائے۔قابض افواج کی مخالفتمیں نمازیوں کے ایک گروپ نے مسجد کے صحنوں میں اجتماعی نماز ادا کرنا شروع کردی۔

بعد میں ہونے والیپیش رفت میں درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ یہودی شرپسندوں کوقابض فوج کی جانب سے فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔خیال رہے کہ جمعہاور ہفتے کے سوا باقی تمام ایام میں یہودی آباد کار اسرائیل فوج اور پولیس کی سرکاریسرپرستی میں قبلہ اول پر دھاوے بولتے اور وہاں پر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسوماتادا کرتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی