جمعه 15/نوامبر/2024

آنے والے دن القدس کے لیے مشکل ہوں گے: اقصی ٹرسٹیز اتھارٹی

منگل 25-جولائی-2023

اقصیٰ ٹرسٹیز اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دن مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے لیے مشکل ہوں گے۔  انہوں  نے کہا کہ سیاسی اور نظریاتی مقاصد کے حصول کے لیے مسجد میں اسرائیلی خلاف ورزیوں میں ڈرامائی اضافہ ہوگا۔

منگل کے روز پریس ریمارکس میں اتھارٹی کے رکن فخری ابو ذیاب نے وضاحت کی کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی اور یہودی ہیکل گروپس نام نہاد ہیکل کی تباہی کا تہوار منانے کا فائدہ اٹھا کر  مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنے جارحانہ طرز عمل کو تیز کرنا چاہتے ہیں۔

ابو ذیاب نے نشاندہی کی کہ آباد کار گروپ کل بدھ کو القدس کے قدیم شہر میں فلیگ مارچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو کہ انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کی موجودگی کی وجہ سے گزشتہ سالوں سے مختلف ہو گا۔ اس حکومت کو انتہا پسند گروپوں کا بھی زبردست حامی سمجھا جاتا ہے۔

قابض اسرائیل قبلہ اول مسجد اقصی  میں سٹیٹس کو تبدیل کرکے انتہا پسند گروپوں میں حق میں کرنے اور وقتی طور پر  مسجد اقصی کو تقسیم کرنے کی حمایت کر رہی ہے۔

القدس کے عہدیدار نے بتایا کہ قابض حکومت کے سینئر اہلکار اور وزرا یہودی آباد کاروں کے مارچ کی قیادت کریں گے۔

مقبوضہ ریاست میں ہونے والی تقسیم اور مظاہروں کو ہیکل گروپس مسجد اقصیٰ پر نئے عقائد مسلط کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔ حکومتی آشیر باد سے یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی پر حملے  اسرائیل میں جاری عدالتی اصلاحات کے بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے بھی کئے جائیں گے۔

فخری ابو ذیاب نے خبر دار کیا کہ قابض ریاست تمام مذہبی اور تلمودی مواقع سے فائدہ اٹھاتی ہے اور اسلامی مقدس مقام پر یہودیوں کے حق کا دعویٰ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ قابض یہودی اپنے  تہواروں کو مسجد اقصی سے جوڑنے  کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ آج اور کل مسجد اقصیٰ کو نشانہ بنانے والی کسی بھی اسرائیلی سازش کو ناکام بنانے کے لیے مسجد میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

مختصر لنک:

کاپی