جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل لبنانی سرزمین سے فوری طور پر نکل جائے: حزب اللہ

پیر 24-جولائی-2023

لبنان میں حزب اللہسے وابستہ "مزاحمت سے وفاداری” بلاک کے سربراہ، رکن پارلیمنٹ محمد رعد نےکہا ہے کہ "اسرائیل” کو لبنانی سرزمینسے مکمل طور پر پیچھے ہٹنا ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ "مزاحمت کے ایجنڈے میںاسرائیل کا ناجائز تسلط موجود رہے گا اور ہم اسرائیلی ریاست کے قبضے پر خاموش نہیںرہیں گے ۔”

 

محمد رعد نے جنوبیلبنان میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ "ہم اس ملک میں اپنے بقائے باہمی کو برقرار رکھنے اور اس کے استحکام کو برقراررکھنے کے لیے راستہ بناتے ہیں۔ ایک ایسا فارمولہ تلاش کرتے ہیں جس میں ہم دوسروں کےساتھ متفق ہو سکیں، تاکہ ہمارا وطن خودمختار، آزاد، نافرمانی بلیک میلنگ اور غیر ملکیوںکی مرضی پر منحصرنہ رہے۔”

 

رعد نے مزید کہاکہ "دشمن اس ملک میں دراندازی اور ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی کے تمام طریقےاپنانا چاہتا ہے۔ کبھی مالیاتی پالیسی کے ذریعے، کبھی دفاعی پالیسی کے ذریعے، کبھیعدلیہ کے ذریعے یا تخریب کاری اور دہشت گردی کے ذریعے ۔”

 

انہوں نے مزید کہاکہ "یہ دشمن جو کسی کی پرواہ کیے بغیر اقوام متحدہ کے چارٹر یا بین الاقوامی قانونکو خاطر میں لائے بغیر عرب ممالک کے دارالحکومتوں پر بمباری کرتا ہے۔ یہ وہی دشمن ہےجس نے ستر کی دہائی میں عراق کے تموز ری ایکٹرپر بمباری کی تھی تاکہ کسی طاقت کی تعمیر کے امکانات کو ختم کیا جا سکے۔ یہ دشمنعرب اور مسلمان ممالک کو دفاعی طورپر مضبوط ہونے سے روکنے کے لیے طاقت کا استعمالکرتا ہے۔

 

محمد رعد نے مزید کہا کہ "اب اسرائیلی دشمنکو لبنانی قصبے غجر کے شمالی حصے کو خالی کرنے کی ضرورت ہے۔ اسے پسپائی اختیار کرنیچاہیے اور مزاحمتی ایجنڈے میں اس معاملے پر کبھی خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ دشمن کو ہماریتمام لبنانی سرزمین سے پیچھے ہٹنا ہوگا۔

 

مختصر لنک:

کاپی