پنج شنبه 01/می/2025

سویڈن میں دوبارہ قرآن جلانے کی اجازت نفرت پھیلانے کی کوشش ہے

ہفتہ 22-جولائی-2023

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے سویڈن میں قرآن پاک کونذرآتش کرنےکی دوبارہ اجازت دینے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسےپورے عالم اسلام کی توہین قرار دیا ہے۔

 

عزت الرشق نے کہا کہ سویڈن میں کچھ انتہا پسندوں کو مظاہرے اورقرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی اجازت دینا نفرت پھیلانے کی کوشش اور تمام الہامیقوانین، رسوم و رواج اور اقدار کی خلاف ورزی ہے جو عزت و توقیر کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 

جمعہ الرشق نے مزید کہا کہ یہ عمل ایک قابل نفرت ہے اوردنیا بھر میں ملت اسلامیہ کے جذبات کو مشتعل کرنے اور نفرت انگیز نسل پرستی اور اس کے ذمہ داروں کےاخلاقی زوال کی علامت ہے۔ مقدس کتابوں کی بے حرمتی کرنے والے مجرم تمام اخلاقیتعلیمات سے عاری ہیں

 

حماس کے پولیٹیکلبیورو کے رکن نے اس گھناؤنے فعل کی مذمت کی اور اس کی اجازت دینے پر کو آزادی اظہارکے بہانے ایسی گھناؤنی کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی