مقبوضہ بیت المقدسمیں جمعرات کی شام چھرا گھونپنے سے ایک آباد کار شدید زخمی ہوگیا، جب کہ قابض پولیسحملہ آور کی تلاش میں ہے اور ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی تمام سمتیں ممکن ہیں۔
عبرانی اخبار”اسرائیل ٹوڈے” نے اطلاع دی ہے کہ یروشلم کے جنوب میں واقع گیلو بستی کےمحلے میں ایک صہیونی آباد کار کو چاقو کے وار سے شدید زخمی کر دیا گیا ہے، جبکہ حملہآور اس جگہ سے فرار ہو گیا ہے۔ حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی۔
اخبار نے بتایاکہ شن بیٹ نے واقعے کی تحقیقات شروع کی ہیں اور حملہ آور کی تلاش کی جا رہی ہے، اسرائیلیپولیس نے ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا کہ آیا یہ کمانڈو آپریشن تھا یا مجرمانہ واقعہ۔
معاریو اخبار نے کہاکہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گیلو محلے میں آباد کار کے قریب متعدد فلسطینی ایک کارسے باہر نکلے، اس کے جسم پر کئی وار کیے، پھر کار میں واپس آئے اور فرار ہوگئے۔