فلسطین کے دریائےاردن کے وسطی علاقے رام اللہ کے شمال میں اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ روز ایک فلسطینیخاتون کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔
مقامی ذرائع نے بتایاکہ قابض فوجیوں نے رام اللہ کے شمال میں عطارافوجی چوکی کے قریب سے گذرتے ہوئے ایک گاڑی کی طرف براہ راست گولیاں چلائیں۔
گولیاں لگنے سےکار میں میں سوار ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
ادھرغرب اردن کےشمالی شہر قلقیلیہ کے مشرق میں کفر قدوم شہرمیں فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوجیوں کے مابینتصادم کے واقعات ہوئے۔
کفر قدوم میں ہفتہواراحتجاجی جلوس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے نوجوانوں کی طرف گیس ، صوتی بم ور دھاتکی گولیاں چلائیں۔
ادھر مقبوضہ بیتالمقدس میں قابض فوج نے شہر کے شمال مغرب میں نسلی دیوار کے ساتھ ساتھ تقریبا 15 دونم زرعی اراضی پر موجود فصلوں کو آگ لگادی۔