اتوار کی شام قابضصیہونی فوج نے ایک فلسطینی خاتون کو گولی مارنے کے بعد گرفتار کر لیا۔ قابض فوج نےدعویٰ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح محلے میں چاقو سے حملہ کرنے کیکوشش کر رہی تھی۔
عبرانی زبان میںنشریات پیش کرنے والے چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ فوجیوں نے القدس کے الشیخ جراح محلے کے قریب ایک فلسطینی خاتون پراس وقت گولی چلا دی جب اس نے لائٹ ریل کے اندر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔
عبرانی میڈیا کی جانبسے شائع ہونے والی تصاویر میں لڑکی کو زخمی ہونے کے بعد زمین پر پڑی دیکھا جا سکتاہے۔ قابض فوجیوں نے گھیرے میں موجود لڑکی کو ہتھکڑیاں لگائی گئی ہیں۔
فلسطینی اسیرانانفارمیشن سینٹر نے کہا ہے کہ قابض فوج نے القدس میں جس خاتون کو گولی ماری ہے اس کی شناخت سمیرا حرباویکے نام سے کی گئی ہے، ان فورسز نے اس کے بچوں کو الشیخ جراح محلے سے گرفتار کیا۔