جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا البستان اور یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

پیر 10-جولائی-2023

 

کل اتوار کو اسرائیلیقابض فوج نے قابض میونسپلٹی کے عملے کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع قصبےسلوان کے البستان محلے پر ایک ایسے وقت دھاوا بول دیا جب درجنوں آباد کاروں نے مسجداقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ .

 

مقامی ذرائع کے مطابققابض فوج نے البستان محلے پر دھاوا بول دیا اور گھروں اور گلیوں کی تصویریں بنائیں۔

 

محلہ کے مکینوں نےبتایا کہ قابض بلدیہ کا عملہ ہفتہ وار اس جگہ پر چھاپہ مارتا ہے اور مکینوں کو خدشہہے کہ یہاں پر ایک پارک بنانے کے لیے اسے گرا دیا جائے گا۔

 

دریں اثناء درجنوںآباد کاروں نے اتوار کو قابض پولیس کی سخت حفاظت میں مراکشی گیٹ سے مسجد اقصیٰ پر دھاوابول دیا۔

 

عینی شاہدین نے بتایاکہ ان آباد کاروں نے یکے بعد دیگرے گروپوں میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا، اشتعال انگیزدورے کیے اور تلمودی رسومات ادا کیں۔

 

جمعہ اور ہفتہ کےعلاوہ ہر روز مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کی طرف سے تواتر کے ساتھ مسجد اقصیٰ پردھاوے بولے جاتے ہیں۔ اس موقعے پر انتہا پسند یہودیوں کو اسرائیلی فوج اور پولیسکی طرف سے فول پروف سکیورٹی مہیا کی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی