غرب اردن کےشمالی شہر نابلس میں کل اتوار کو یہودی آباد کاروں نے مشرقی قصبے لبن میں زرعی اراضیکے بڑے رقبے کو نذر آتش کر دیا۔
لبن الشرقیہ ولیجکونسل کے سربراہ یعقوب عویس نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے وادی اللبن میں ایلی اور معالےلبونہ کی بستیوں کے درمیان دو ملحقہ مقامات کو آگ لگا دی۔
انہوں نے وضاحت کیکہ گرم موسم نے آگ کو بڑے علاقوں میں پھیلانے میں مدد کی جس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر کھیتوں میں کھڑی فصلیں ،گندم کیفصل اور زیتون کے درخت جل کر راکھ ہوگئے۔ فلسطینی شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ100 دونم کے لگ بھگ رقبے پر پھیلے زیتون کے باغات اورفصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔