جمعه 15/نوامبر/2024

شام پر اسرائیلی بمباری دہشت گردی اور کھلی غنڈہ گردی ہے:حماس

پیر 3-جولائی-2023

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس]  نے شام پر بار بار اسرائیلیبمباری کو "دہشت گردی” اور "غنڈہ گردی” قرار دیا ہوئے اس کیشدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک بدمعاش ریاست ہے جو خطے کے ممالکپر مسلسل جارحیت مسلط کیے ہوئے ہے۔

حماس کے ترجمان حازمقاسم نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ”شام کو جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر طرحسے اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور قوم کی تمام زندہ قوتوں کو چاہیے کہ وہ متحد ہو کرقابض کی جارحیت کا مقابلہ کرے اور اس کا خاتمہ کرے اور اسرائیلی ریاست کی دہشتگردی کا مقابلہ کیا جائے۔

خیال رہے کہگذشتہ روز اسرائیلی فوج نے شام میں متعدد مقامات پر میزائل حملے کیےتھے۔ شامی ایئرڈیفنس نے اسرائیلی بمباری کا بھرپور جواب دیتے ہوئے جوابی میزائل داغے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی