جمعه 15/نوامبر/2024

جنین میں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: مزاحمتی اتحاد

پیر 3-جولائی-2023

فلسطینی مزاحمتی دھڑوںکےجوائنٹ کنٹرول روم نے تمام میدانوں میں مزاحمتی کارکنوں سے مطالبہ کیا کہ اگر قابضفوج اپنے جرائم کو جاری رکھنے اور اپنی جارحیت پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کرے گی تو جنینکیمپ پر صیہونی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار رہیں۔

 

جوائنٹ کنٹرولروم کی طرف سے جاری ایک بیان میں غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قابض صہیونی فوجکی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ قتل وغارت گری اور خون خرابے کا گھناؤنا کھیل زیادہ دیر نہیں چلے گا۔مزاحمتی قوتیں شہداء جنین کا بدلہ لینے کے لیے پرعزم ہیں اور دشمن کو منہ توڑ جوابدیں گے۔

 

بیان میں کہا گیاہے کہ فلسطینی قوتیں دشمن کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے اور اس کی جارحیت کو ناکامبنانے کےلیے تیار ہیں۔ بیان میں فلسطینی جماعتوں نے جنین کے عوام سے اپیل کی کہ وہدشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمت کاروں کا ساتھ دیں۔

 

خیال رہے کہ آجسوموار کے روز قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں وحشیانہکارروائی کے دوران  چھ فلسطینیوں کوشہید  کردیا۔ اسرائیلی فوج کی زمینی اورفضائی کارروائی میں کئی فلسطینی شہیدہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی