جمعه 15/نوامبر/2024

عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز، ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ پہنچ گئے

جمعہ 30-جون-2023

کل جمعرات کوعیدالاضحیٰ کے دوسرے روز ہزاروں فلسطینی نمازیوں نے فجر کی نماز مسجد اقصیٰ میںادا کی۔

دوسری طرفاسرائیلی فوج نے پرانے بیت المقدس میں فلسطینیوں کو قبلہ اول تک رسائی میں جگہ جگہرکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم فلسطینی تمام رکاوٹیں توڑ کرجمعرات کی صبح مسجد اقصیٰ میں پہنچنے اور فجر کی نماز ادا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

القدس اور مسجد اقصیٰکے خلاف قابض ریاست کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے مسجد اقصیٰ میں ہجوم اور رباطکی اپیل کے جواب میں عید الاضحی کے دوسرے دن نماز فجر میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

گذشتہ بدھ کوایکلاکھ سے زائد فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں عید کی نماز ادا کی تھی۔ القدسکے خلاف قابض ریاست کی جارحیت میں اضافے اورمسجد اقصیٰ کی تقسیم کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر انہوں نے مسجد اقصیٰ میں عید کینماز ادا کی۔

یوم عرفہ کے دورانہزاروں شہری مسجد اقصیٰ میں جمع ہوئے، نمازفجر ادا کی۔ اس موقعے پر مسجد اقصیٰتکبیرات کی آواز سے گونج اٹھی۔

مختصر لنک:

کاپی