جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے عید کی نماز کے موقعے پر18 فلسطینی گرفتار کرلیے

جمعرات 29-جون-2023

کل بدھ کو قابض فوجنے عید الاضحی کی نماز کے اختتام کے بعد مسجد اقصیٰ اور اس کے اطراف سے 18 شہریوں کوگرفتار کر لیا۔

مقبوضہ بیتالمقدس کے ایک ذریعے کے مطابق قابض فوج نے نماز کے اختتام کے بعد مسجد پر دھاوا بولدیا، باب الرحمہ صحن پر دھاوا بول دیا اوراندر موجود نمازیوں پر حملہ کیا۔

وادی حلوہ انفارمیشنسینٹر کے مندوب سراج ابو عرفہ نے بتایا کہ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ اور اس کے دروازوںسے 18 شہریوں کو گرفتار کیا اور زیر حراست افراد میں سے 5 کو رہا کیا۔

انہوں نے بتایاکہ سراج ابو عرفہ کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں عصام سلهب،أحمد حشيمة، ومحموددعدوع، إبراهيم غيث، عامر حمدان، عبد الرحمن الأسمر، خالد أبو خضير، زين أبو خضير،نور أبو خضير، يامین عبيد، جمال عبيد، عمر العجلوني، أنس أبو اسنينہ، أحمد الشريفاورأحمد أبو حميدان شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی