چهارشنبه 30/آوریل/2025

عید کے روز الخلیل اور القدس میں یہودی آبادکاروں کےفلسطینیوں پر حملے

جمعرات 29-جون-2023

یہودی آبادکاروں نےعیدالاضحیٰ کے پہلے دن کل بدھ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل کے جنوب میں مسافریطا میں ایک فلسطینی نوجوان کو زدوکوب کیا۔ دوسری طرف انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میںشہریوں کو مشتعل کیا۔

کارکن اسامہ مخامرہنے پریس بیان میں کہا کہ نوجوان محمود علی حریزات کو "مسافر یطا” میں آبادکاروں نے مارا پیٹا جسے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیا۔

قابض فوجیوں کی حفاظتمیں "مٹزپے یایر” اور "سنز آف جیکب ڈالیا” یہودی بستیوں کے آبادکاروں نے بدھ کو الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا کے گاؤں ام الاخوس میں شہریوں پر حملہکیا۔ فلسطینی شہریوں نے آباد کاروں کی اپنی زمینوں پر خیمے بنانے کی کوشش  ناکام بنا دی۔

جنوبی الخلیل میںدیوارفاصل اور یہودی بستیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی پاپولر کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹرراتب الجبور نے کہا کہ قابض حکام نے حقیقی بھائیوں ابراہیم، محمد، محمود، اور یوسفجہاد ابراہیم عبد ابو سبھا اور تین غیر ملکی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

ادھرمقبوضہ بیت المقدسمیں متعدد آباد کاروں نے چھٹی کے پہلے روز شہریوں کو مشتعل کیا اور انہوں نے نسل پرستانہنعرے لگائے۔

یروشلم کے ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ آباد کار سڑکوں پر جمع ہوئے اور شہریوں پر حملوں کی کوشش کی۔

قابض افواج مقبوضہمغربی کنارے اور القدس میں 199 سے زائد بستیاں اور 256 چوکیاں قائم کر رہی ہیں، جنمیں 900000 سے زائد آباد کار مقیم ہیں، جن میں ساڑھے تین لاکھ مقبوضہ بیت المقدس کےمشرق میں آباد ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی