جمعه 15/نوامبر/2024

رمی جمرات کے بعد حجاج کرام کا طواف کعبہ

جمعرات 29-جون-2023

سعودی عرب میں عازمینحج کے قافلے آج منیٰ میں حج کا رکن رمی کرنے کے بعد دیگر ارکان یعنی قربانی اور حلق  کرا رہے ہیں جس کے بعد وہ احرام کی پابندیوں سےآزاد ہوجائیں گے اور طواف کریں گے۔

جمرات کے مقام پررمی جسے ’شیطانوں کو کنکریاں مارنا‘ کہا جاتا ہے، حج کے اہم مناسک میں سے ایک ہے۔

حجاج جمرات میں رمیکرنے کے بعد  قربانی کریں گے جس کے مکمل ہوجانےکے بعد حلق یا تقصیر (بال منڈوانے یا کٹوانے) کے بعد احرام کھول دیں گے۔

حجاج کے گروپ طوافافاضہ ادا کرنے مکہ بھی جائیں گے۔

اس سے قبل گذشتہ روزحجاج نے میدان عرفات میں مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ سُنا جس کا ترجمہ اردو سمیت 20 زبانوںمیں نشر کیا گیا۔

حجاج نے میدان عرفاتمیں ظہر اور عصر کی نماز ایک اذان دو اقامتوں کے ساتھ قصر ادا کی اورغروب آفتاب تکوقوف مکمل کیا۔

سورج غروب ہوتے ہیحجاج کے قافلے نماز مغرب ادا کیے بغیر میدان عرفات سے مزدلفہ کی طرف روانہ ہوئے تھے۔

حجاج نے مزدلفہ پہنچنےپر مغرب اور عشا کی نماز ایک ساتھ  ادا کی اوررمی کے لیے کنکریاں جمع کیں۔

مختصر لنک:

کاپی