شنبه 03/می/2025

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں کے اندر 21 مزاحمتی کارروائیاں

بدھ 28-جون-2023

فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں، جس کے نتیجےمیں ایک آباد کار زخمی ہوا۔

فلسطینی انفارمیشنسینٹر "معطی” نے مزاحمت کی 21 کارروائیوں کی نشاندہی کی، جن میں 3 فائرنگکے واقعات رپورٹ ہوئے۔

مزاحمتی کارکنوں نےنابلس میں قابض فوج پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا، نوجوانوں نے آباد کاروں کے 4 حملوںکو پسپا کیا، جب کہ نوجوانوں نے آباد کاروں کی دو گاڑیوں کو تباہ کر دیا اور مغربیکنارے میں 9 الگ الگ مقامات پر تصادم میں یہودی بلوائیوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔

مزاحمتی کارروائیوںکے نتیجے میں ایک آبادگار پتھر لگنے سے زخمی ہوا جب کہ فلسطینی شہریوں نے 4 مقاماتپر آباد کاروں کا مقابلہ کیا۔

مزاحمتی کارکنوں نےطوباس شہر میں تیسیر چوکی پر قابض فوج پر فائرنگ کی اور بلاطہ کیمپ اور نابلس کے پرانےقصبے پر دھاوا بول دیا۔ القدس، رام اللہ، طوباس، قلقیلیہ، نابلس اور الخلیل میں جھڑپیںہوئیں۔

مختصر لنک:

کاپی