مسجد اقصیٰ کےاطراف میں اسرائیلی فوج کے کڑے پہرے کے باوجود ایک لاکھ فلسطینیوں نے قبلہ اول میںعیدالاضحٰی کی نماز ادا کی۔
فلسطینی محکمہاوقاف نے کہا کہ آج 100000 نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں عید الاضحی کی مبارک نماز اداکی۔
فلسطینیوں نے القدساور مسجد الاقصیٰ کے خلاف قابض ریاست کےمذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیےشہریوںسے مسجد اقصیٰ میں جمع ہونےکی اپیل کی تھی۔
یہ عیدالاضحیٰایک ایسے وقت میں آئی ہے جب مسجد اقصی کے خلاف قابض صہیونی ریاست کی جارحیت، آباد کاری اور یہودیانے کے منصوبےاور مسجد اقصیٰ کی زمانی اورمکانی تقسیم کی سازشیں زوروں پر ہیں۔
عینی شاہدین کےمطابق قابض فوج نے عید سے قبل مسجد اقصیٰ کے اطراف کی ناکہ بندی کررکھی تھی۔جگہجگہ ناکے لگا کر فلسطینیوں کی شناخت پریڈ کی گئی۔