کل سوموار کو صہیونیفوجی عدالت نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں القسام بریگیڈ کے ایک سیل کے ایک رکن زید عامر کودو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی۔ زید پر الزام ہے کہ اس نے آٹھ سال قبل ایک شوٹنگ کیکارروائی میں آباد کاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔
عبرانی چینل 7 نےرپورٹ کیا کہ عدالت نے قیدی عامر کو 2015 کے موسم گرما میں نابلس کے مشرق میں فائرنگکے ایک حملے میں ربی ایتان ہینکن اور اس کی اہلیہ کے قتل میں ملوث ہونے کا مجرم قراردیتے ہوئے اسے دوبار عمر قید اور 30 سال کی سزا سنائی۔
عدالت نے آپریشن میںہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے حق میں قیدی عامر پر 30 لاکھ شیکل کا ہرجانہ عائد کرنےکا حکم دیا۔
یہ کارروائی آبادکاروں کی جانب سے نابلس کے جنوب میں واقع دوما گاؤں میں دوابشہ خاندان کو جلانے کےجرم کے جواب میں کی گئی تھی۔