جمعه 15/نوامبر/2024

فرانس کی یہودی آباد کاری اور صہیونی غںڈہ گردی کی شدید مذمت

منگل 27-جون-2023

فرانس نے پیر کے روز اسرائیلی آبادکاروں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئےفلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جان ومال پرحملوں سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

وزارت خارجہ کی ترجماناین کلیئر لیجینڈر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تشدد ناقابل قبول ہے اور اسے روکنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قانون کی دفعات کے تحت یہودی بستیوں کی تعمیر غیرقانونی ہے اور یہ "زمین پر کشیدگی کو ہوا دینےاور امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹہے۔”

فرانسیسی وزارت خارجہکے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت مقبوضہ علاقوں میں آباد کاری کے نئے منصوبوں کیمنظوری دے کر ایک قابل عمل اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو خطرے میںڈالتی ہے اور دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈالتی ہے جو کہ پائیدار امن کی واحد ضمانت ہے۔”

فرانس نے ایک بارپھر اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ "یہودی بستیوں میں مکانات کی تعمیر کے لیےلائسنسنگ کے طریقہ کار کو تیز کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور مغربی کنارےکی متعدد بستیوں میں تقریباً 5000 نئے ہاؤسنگ یونٹس کے لیے تعمیراتی منصوبوں کی منظوریکو ترک کرے۔”

مختصر لنک:

کاپی