ہفتے کو ایک برطانویسماجی کارکن نے لیسٹر میں برطانوی مسلح افواج کے قافلے اور اس پریڈ پراعتراض کرتے ہوئےشہر میں اسرائیلی "ایلبٹ” اسلحہ ساز فیکٹری کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔اس فیکٹری کے خلاف برطانیہ میں سماجی کارکن کئی ہفتوں سے مہم چلاتے ہوئے فلسطینیوںکے خلاف اسرائیلی ریاست کی سنگین خلاف ورزیوں کا حوالہ دے رہے ہیں۔ پولیس نےاحتجاج کرنے والی خاتون کارکن کو گرفتار کرلیا۔
خاتون کارکن نے ایکبڑا سیاہ بینر اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا "شٹ ڈاؤن ایلبٹ”۔ یہ ایک اسرائیلیاسلحہ ساز فیکٹری جس کی برطانیہ کے شہروں میں کئی شاخیں ہیں اور اسے اپنی شاخیں بندکرنے پر مجبور کرنے کے لیے کئی سالوں سے دباؤ کی مہم کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا پرگردشکرنے والی ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا کہ سکیورٹی اہلکار کارکن کو اس وقت لے گئے جب وہ”ایلبٹ” فیکٹری کے خلاف نعرے لگا رہی تھی۔
پچھلے تین سال کےدوران ایلبٹ سسٹمز کی ملکیت والی فیکٹریوں اور ہیڈ کوارٹرز کے خلاف بہت سے مظاہرے ہوچکے ہیں۔ اس کارخانے میں تیار ہونے والا اسلحہ اسرائیل کی کمپنی کے فائدے کے لیے اسلحےکی صنعت میں اہم مواد کی تیاری میں پورے برطانیہ میں حصہ ڈالتے ہیں۔
لیسٹر شہر کے ہزاروںشہریوں نے ہفتہ 24 جون 2023 کو مسلح افواج کی پریڈ میں شرکت کی جو کہ برطانیہ میں سالانہ”مسلح افواج کا دن” منانے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔