فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا اور70 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جس کے نتیجے میں 4 یہودی آباد کار ہلاک اور 12 زخمیہوئے۔
فلسطین انفارمیشنسینٹر’معطی‘کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی شہریوں کی طرفسے مزاحمتی کارروائیوں میں فائرنگ کے 14 واقعات رونما ہوئے، 8 دھماکہ خیز آلات کے دھماکےاور 7 گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات شامل ہیں۔
گذشتہ روزفلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی طیاروں پر بھی فائرنگ کی، قابض فوج پر مولوٹوف کاکٹیل پھینکنے، آباد کاروں کے ساتھ 6 مقامات پر تصادم ہوا، ان کی 6 گاڑیوں کو تباہکیا گیا اور 27 مقامات پر یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں۔
مقبوضہ بیت المقدس، رام اللہ، طوباس، طولکرم، قلقیلیہ، جنین، بیت لحم، نابلس اورالخلیل میں قابض فوجکے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔
نابلس- رام اللہ کوملانے والی شاہراہ پر ایلی بستی کے قریب مزاحمت کاروں نے نے آباد کاروں پر فائرنگ کیجس سے 4 آباد کار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔
مزاحمت کاروں نے طوبسکے الفارع کیمپ میں بھی قبضے پر فائرنگ کی اور عزون میں نوجوانوں کی طرف سے پتھراؤاور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے بعد دو آباد کار زخمی ہوگئے۔
مرج بن عامر میدان،جنین کیمپ، حاجیی الجلامہ اور دوتان کے علاقوں میں قابض فوج کی طرف فائرنگ کی گئی۔7 مقامات پر بارود سے گاڑیوں کونشانہ بانیا گیا۔