چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی بلوائیوں کے حملے، غرب اردن میدان جنگ میں تبدیل

بدھ 21-جون-2023

فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے مختلف شہروں میں کل منگل کے روز یہودی بلوائیوں کےحملوں میںفلسطینی شہریوں کی جان ومال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

مغربی کنارے کے الگالگ حصوں میں آباد کاروں اور قابض افواج کے وسیع حملوں کے نتیجے میں منگل کو درجنوںفلسطینی شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے متاثر ہوئے جب کہ یہودی بلوائیوں کے حملوں میںفلسطینی شہریوں کی املاک اور گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا۔

نابلس میں فلسطینیہلال احمر میں ایمبولینس اور ایمرجنسی کے ڈائریکٹر احمد جبریل نے بتایا کہ زہریلی آنسوگیس سے 30 شہری دم گھٹنے سے متاثر ہوئےجنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے ہلال احمر کی ایمبولینس کو آگ لگ گئی۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ حوارہ میں سلمان الفارسی گول چکر کے قریب آباد کاروں کے حملے کے بعد ایک بچےکو رفیدیا ہسپتال لے جایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تعاقب کے دوران تین فلسطینی نوجوانگر کر زخمی ہوئے جب کہ حوارہ میں قابض فوج نے دومکانات خالی کرائے گئے۔

احمد جبریل نے بتایاکہ نابلس کے جنوب میں حوارہ فوجی چوکی پر دوسری ایمبولینس پر حملہ کیا گیا۔

شمالی مغربی کنارےمیں یہودی آباد کاری کے امور کے انچارج غسان دغلس نے کہا کہ آباد کاروں نے حوارہ میںشہریوں کے گھروں پر حملہ کیا۔ ان کا مقابلہ کرنے والے نوجوانوں پر براہ راست گولیاںبرسائیں اور ایک گاڑی کو بھی جلا دیا۔

دغلس نے نشاندہی کیکہ قصبے کی مساجد سےفلسطینی باشندوں سے یہودی آباد کاروں کا مقابلہ کرنے کی اپیلکی گئی تھی۔

اس کے علاوہ نابلسکے مشرق میں بیت فوریک فوجی چوکی پرمنگل کی شام آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد شہری زخمیہوئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاعدی ہے کہ قابض فوج نے آباد کاروں کے ایک اجتماع کے درمیان دونوں سمتوں میں چوکی کوبند کر دیا اور بیت فوریک اور بیت دجن قصبوں کے مکینوں کو ان کے گھروں تک پہنچنے سےروکا۔ گاڑیوں پر آنسو گیس سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

مختصر لنک:

کاپی