اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور جماعت کی اعلیٰ قیادتنےکل منگل کی شام ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی سے ملاقاتکی۔
ملاقات کے دوران فریقیننے فلسطین، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی مجموعی سیاسی پیش رفت پر تبادلہخیال کیا اور خطے کی صورتحال بالخصوص فلسطینی کاز کی حساسیت پربات چیت کی۔
ملاقات میں دونوںفریقین نے اس بات پر زور دیا کہ اتحاد خواہقومی سطح پر ہو یا فلسطینی سطح پر، صہیونی قابض دشمن کو شکست دینے، فلسطینیوں کے حقوقکی بحالی اور آزادی کے حصول کا واحد راستہ ہے۔
دونوں فریقین نے تمامشعبوں میں مزاحمت کی خدمت میں تعاون جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔
اسماعیل ہنیہ اورحماس کے قیادت کے وفد نے ایرانی دارالحکومت تہران میں دوسرے روز بھی ملاقاتیں جاریرکھی ہیں۔ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد اتوار کوایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچا تھا۔