غرب اردن کےشمالی شہر جنین میں کل سوموار کی شام اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پر گولیاںچلائیں جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناکبیان کی جاتی ہے۔
یہ واقعہ جنین کےجنوب مغرب میں واقع گاؤں نزلہ الشیخ زاید میں پیش آیا جب اسرائیلی فوجی دستے نے ایکگاڑی پر فائرنگ کر دی جس میں متعدد فلسطینی سفر کررہے تھے۔
وزارت صحت نے پیرکی شام کو اعلان کیا کہ قابض فوج کی فائرنگ سے براہ راست فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک کی حالتتشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
وزارت صحت نے بتایاکہ ان دو زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے، جب کہ دوسرے کی کمر میں معمولی زخمآئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایاکہ قابض فوج نے جنین کے مغرب میں نزلہ شیخ زاید قصبے میں ایک گاڑی کا تعاقب کرنے کےبعد اس پر فائرنگ کی۔