شنبه 16/نوامبر/2024

مغربی کنارے میں 24 گھنٹے کے اندر 22 مزاحمتی فورسز

پیر 19-جون-2023

مغربی کنارے میں گذشتہچوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں اور اس دوران 22کارروائیاں ہوئیں، جن میں قابض فوج اور آباد کاروں پرفائرنگ کی 6 کارروائیاں بھی شاملہیں۔

مرکزاطلاعاتفلسطین "معطی” نے گذشتہ روز ہونے والی مزاحمتی کارروائیوں کے بارے میںتفصیلات جاری کی ہیں۔ اس دوران دھماکہ خیز آلات کے دھماکے، دو مولوتوف کاک ٹیل  اور آباد کاروں کے حملوں کے جواب میں ان کیگاڑیوں پر سنگ باری کے واقعات شامل ہیں۔غرب اردن کے الگ الگ حصوں میں 11 مقامات پریہودی آباد کاروں کی گاڑیوں اور اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی گئی۔

موثر کارروائیوں میںمزاحمتی کارکنوں نے قابض فوج کو گولیوں اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات سے نشانہ بنایا۔دوسری طرف اسرائیلی قابض فوج نے جنین کیمپ پر دھاوا بولا۔ اس دوران جنین میں الجلمہفوجی چوکی پر فائرنگ کی۔

مزاحمت کارکنوں نےاریحا میں حمراء چوکی کے قریب قابض فوجیوں کو گولیوں اور دھماکہ خیز آلات سے نشانہبنانے کے علاوہ جوڈیشل اسکوائر کے قریب اور طولکرم میں نور شمس کیمپ پر دھاوا بول دیا۔

جنین کیمپ ، برقین،عرابہ اور فقوعہ قصبوں میں متمرکز نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان کئی جھڑپیں ہوئیںجن میں فلسطینیوں کی طرف سے قابض فوج پر پتھراؤ کیا گیا۔

قابض فوج کے ساتھجھڑپوں کا دائرہ طولکرم کے نور شمس کیمپ تک پھیل گیا، جب کہ فلسطینیوں نے قلقیلیہگورنری کے قصبے عزون میں آباد کاروں پر پتھراؤ کیا اور آباد کاروں کی گاڑیوں کی توڑپھوڑ کی۔

نابلس کے قصبوں برقہاور بیتا، بیت لحم کے قصبہ حسین اور الخلیل کے العروب کیمپ میں جھڑپیں ہوئیں، جس دورانفلسطینی نوجوانوں نے قابض فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی