مقبوضہ بیتالمقدس کی سرکردہ شخصیات نے مسجد اقصیٰ اور اسلامی مقدسات کو نشانہ بنانے کی یہودیسازشوں کے سنگین نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہوہ حج کے ایام میں مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کریں تاکہ قبلہ اول کو یہودیوں اورمسلمانوں میں تقسیم کرنے کی مذموم صہیونی سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔
بیت المقدس کےامورپرنظر رکھنے والے تجزیہ نگار اور سماجی کارکن جمال عمرو نے کہا کہ "فاشسٹ قابضاسرائیلی حکومت یروشلم شہر کو نشانہ بناتے ہوئے زور دار حملہ کیے ہوئے ہے”۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عواممقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیارہیں۔
انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ "ہمارے لوگ سفید جھنڈا نہیں اٹھائیں گے” انہوں نے عرب ممالک اوربین الاقوامی اداروں سے یروشلم شہر میں فلسطینی عوام کی ثابت قدمی کی حمایت کرنے کامطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ”مسجد الاقصیٰ کے خلاف قابض دشمن کی خلافورزیوں کے بارے میں فلسطینی اتھارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
دوسری طرف القدسکی سرکردہ شخصیات نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو تقسیم کی خطرناک سازش کا سامنا ہے۔اس سازش کو ناکام بنانے کے لیے فلسطینی شہریوں بالخصوص اور القدس کے باشندودں کوبالعموم مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کی اپیل کی تھی۔
خیال رہے کہ حالہی میں لیکوڈ پارٹی کے اسرائیلی رکن عمیت ہلیوی کی طرف سے مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں اورآباد کاروں کے درمیان تقسیم کرنے کے لیے پیش کیے گئے بل کے خلاف فلسطینیوں میںشدید رد عمل سامنے آیا تھا۔