بیت المقدس اسلامی وقف کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ ناجح بکیرات نے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر بڑھتے ہوئے حملے مقدس مقام کے دفاع کے فلسطینی عزائم کو شکست نہیں دے سکتے ہیں۔
شیخ بکیرات کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام اپنے مقدس مقامات کے دفاع میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کا جرات سے سامنا کرتی رہی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس کو یہودیانے کے منصوبے کے تحت فلسطینیوں کی شناخت اور مسجد اقصیٰ کے اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کی کوشش بدستور جاری ہے۔
شیخ ناجح بکیرات نے مسجد اقصیٰ کے دفاع کو تمام عرب اور مسلمان اقوام کی ذمہ داری قرار دیا۔
دریں اثناء اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی تقسیم کے نئے منصوبے کے خلاف فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی جدوجہد تیز کرتے ہوئے اسرائیلی منصوبوں کو ناکام بنا دیں ۔