کل جمعہ کو غرباردن کے جنوبی شہر الخلیل کے شمال میں بیت امر قصبے میں اسرائیلی قابض افواج کے ساتھجھڑپوں کے دوران ایک نوجوان اور ایک فوٹو جرنلسٹ براہ راست آتشیں گولیوں سے زخمی ہوگیا۔اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر ربڑ کی کوٹیڈ دھاتی گولیوں سے بھیحملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔
میڈیا ایکٹیوسٹ محمدعوض نے کہا کہ قابض فوج کے علاقے پر دھاوا بولنے کے بعد بیت امر کے علاقے عصیدا میںجھڑپیں شروع ہوئیں، جس کے نتیجے میں دو نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، جن میں سےایک صحافی ایھاب العلامی شامل تھے،زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ متعدد شہری ربڑ کی کوٹیڈ دھاتی گولیوں سے زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ زہریلی آنسو گیسکی شیلنگ سے درجنوں شہری دم گھنٹے سےمتاثر ہوئے۔ زخمیوں کوفلسطینی ہلال احمر کی جانب سے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
دوسری جانب قابض فوجنے حسین علی ہمدونی نامی نوجوان کو جنین کے جنوب میں یباد قصبے کے قریب امریحہ گاؤںسے شدید زدوکوب کرنے کے بعد گرفتار کر لیا۔
حمدونی کی اہلیہ کادم گھٹنے سے ان پر آنسو گیس کے گولے داغے گئے اور اسرائیلی فوجیوں نے ایمبولینس کواس مقام تک پہنچنے سے روک دیا۔
مغربی کنارے میں گذشتہشب اور جمعہ کو کئی علاقوں میں میدانی واقعات دیکھنے میں آئے جن میں چھاپے، گرفتاریاںاور قابض افواج کے ساتھ تصادم شامل ہیں۔