جمعه 15/نوامبر/2024

عباس ملیشیا نے یونیورسٹی گیٹ پر فلسطینی طالب علم کو گرفتار کرلیا

منگل 13-جون-2023

کل سوموارعباسملیشیا نے عرب امریکن یونیورسٹی میں اسلامی بلاک کے نمائندے مصطفیٰ ابو الرب کو جنینسے اغوا کر لیا۔ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ یونیورسٹی کے دروازےسے باہر نکلے۔

عباس ملیشیا کیطرف سے طالب علم کی گرفتاری سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کا حصہ ہے۔ عباس ملیشیاایک طرف طلبا اور دوسری طرف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ہراساں کرنےکے لیے انہیںگرفتار کررہی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں عباس ملیشیا کی انتقامی کارراوئیوں اورسیاسی گرفتاریوں کی مذمت کرچکی ہیں۔

سیاسی نظربندوں کےاہل خانہ کی کمیٹی نے گذشتہ ماہ کے دوران مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میںفلسطینی اتھارٹی حکام کی جانب سے 325 سیاسیکارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔

کمیٹی نے بتایا کہان خلاف ورزیوں سے قابض ریاست کی جیلوں میں رہنے والےسابق 67 اسیران، 54 سابق سیاسینظربند، 20 کارکن، 4 صحافی، 4 انجینیر، 2 ڈاکٹر، 53 یونیورسٹی طلباء اور 6 سکول کےطلباء متاثر ہوئے۔

مئی کے دورانفلسطینی اتھارٹی نے سیکورٹی سروسز نے مغربی کنارے میں میونسپل کونسلوں کے دو اراکیناور ایک فنکار کے علاوہ قابض فوج کے اشتہاری قرار دیے گئے 3 افراد کو گرفتار کیا۔

حکام کی خلاف ورزیاںہیبرون میں مرکوز تھیں، 98 خلاف ورزیوں میں اسلامی بلاک کے طلباء، رہائی پانے والےقیدیوں اور حماس کے متعدد حامیوں کو ان کی سیاسی پوزیشنوں اور رائے کی وجہ سے نشانہبنایا گیا۔

عباس ملیشیا کے حکاماب بھی مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے 40 کے قریب شہریوں کو حراست میں لیےہوئےہیں جن میں سے متعدد کو تشدد کا نشانہ بنانے، ہراساں کرنے اور انہیں بنیادیحقوق سے محروم کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی