کل سوموار کو صہیونیمرکزی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے الشیخ جراح محلے اور سلوان قصبے سے تعلق رکھنےوالے 4 فلسطینیوں کو قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنائیں۔
وادی حلوہ انفارمیشنسینٹر کے وکیل محمد محمود نے بتایا کہ قابض ریاست کی عدالت نے نوجوان بلال الجعبریکو 5 سال قید کی سزا سنائی اور 12000 شیکل جرمانہ کیا گیا۔ یہ رقم یہودی آبادکاروں کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ تین ہزار شیکل الگ سے جرمانہ کیا گیاہے۔
اسرائیلی عدالتسے نوجوان معتز السعو، کو 4 سال قید اور 12000 شیکلز کا جرمانہ "آباد کاروں کےلیے معاوضہ” اور 2000 شیکل کا ایک اور جرمانہ عاید کیا ہے۔
وکیل محمود نے مزیدکہا کہ قابض عدالت نے دو نوجوانوں نشات دوابشہ کو 32 ماہ اور قسام الاعور کو 26 ماہقید کی سزا بھی سنائی ہے۔