غرب اردن کےشمالی شہر قلقیلیہ کے مشرق میں واقع قصبے کفر قدوم میں کل ہفتے کی شام اسرائیلی قابضفوج کے ساتھ فلسطینی نوجوانوں کی جھڑپیں ہوئیں جب کہ آباد کاروں نے الخلیل میں شہریوںپر حملے کیے۔
مقامی ذرائع نے اطلاعدی ہے کہ کفر قدوم کی فلسطینی اراضی پر طاقت کے ذریعے قائم کی گئی "قدومیم”بستی کے آباد کار قابض فوجیوں کی حفاظت میں قصبے کے شمال میں جبل الکدان کے قریب جمعہوئے۔ انہوں نے فلسطینیوں پر حملے کی کوشش کی تاہم فلسطینی نوجوانوں نے ان کابھرپور مقابلہ کیا اور سنگ باری کرکے انہیں پسپا کردیا۔
سیاق و سباق میںیہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے کل شام جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل کے مرکزمیں جابر محلے کے فلسطینی شہریوں پر پر حملہ کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابقمتعدد آباد کاروں نے جابر محلے کے رہائشیوں پر پتھراؤ کیا، اور ان پر تشدد کیا۔
صہیونی قابض افواجکی حفاظت میں آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی دیہاتوں پر اپنے حملے تیزکر دیے ہیں، جن میں سب سے نمایاں مشرقی الشرقیہ، برقہ، جالود، سبسطیا، قصرا اور دیگرشامل ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلیقابض فوج نے نابلس کے جنوب میں واقع ایک فوجی چوکی سے جنین کیمپ کے ایک نوجوان کو گرفتارکر لیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاعدی ہے کہ قابض فوج نے نوجوان عبداللہ محمود صابر الجربوع کو اس وقت گرفتار کیا جب وہنابلس کے جنوب میں واقع زعترہ فوجی چوکی سے گذر رہا تھا۔