چهارشنبه 30/آوریل/2025

ڈیوٹی کے دوران غزہ کی پٹی میں ایک پولیس افسر جاں بحق

ہفتہ 10-جون-2023

غزہ کی پٹی میں وزارتداخلہ اور قومی سلامتی نے کہا ہے کہ غزہ کے وسطی علاقے میں آج ہفتےکی صبح ڈیوٹی کےدوران ایک فلسطینی پولیس افسر جام شہادت نوش کرگیا۔

وزارت کے ترجمان ایادالبزم نے ایک بیان میں کہا کہ 22سالہ فرسٹ سارجنٹ خالد محمد مصلح جو کہ پولیس فورسکے ملازم تھے ایک شہری کو گرفتار کرنے کے مشن کو انجام دیتے ہوئے گولی لگنے سےچلبسے۔

انہوں نے کہا کہ واقعےکی فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ پولیس فورسز شوٹر کی گرفتاری چھاپےماررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی