صیہونی قابض فوج نےآج جمعرات کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے وسط میں واقع رام اللہ شہر میں رام اللہ التحتاکے محلے میں اسیر اسلام فروخ کے خاندان کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔
تفصیلات کے مطابقنومبر 2022 میں بیت المقدس میں دوہرا بم حملہ کرنے والے قیدی اسلام فروخ کے گھر کومسمار کرنے کی تیاری میں قابض فوج نے بلڈوزر اور فوجی گاڑیوں کے ہمراہ رام اللہ التحتاپر دھاوا بول دیا۔
یاد رہےکہ ایکسال قبل نومبر میں فلسطینی شہری اسلام فروخ کے حملےمیں دو آباد کاروں جھنم واصل ہوگئے تھے۔
اسلام فروخکےمکان کی مسماری کے آپریشن کے وقت اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیانجھڑپیں ہوئی۔ قابض فوجیوں نے تشدد کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نےبتایاکہ فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ انہوں نے شہریوںپر براہ راست گولیاں چلائیں۔
چھاپے کے دوران قابضفوجیوں کی جانب سے دو صحافیوں سمیت 16 فلسطینی زندہ اور ربڑ کی دھاتی گولیوں سے زخمیہوئے۔
عینی شاہدین نے بتایاکہ قابض فوجیوں نے رام اللہ شہر میں تصادم اور تصادم کی کوریج کے دوران صحافیوں کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عرب ٹی وی کے کیمرہ مین کے ساتھی صحافی ربیع المنیر پیٹمیں ربڑ کی گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔