پنج شنبه 01/می/2025

حماس کی قیادت کی مصری انٹیلی جنس وزیر عباس کامل سے ملاقات

بدھ 7-جون-2023

سوموار کو اسلامیتحریک مزاحمت [حماس] کے وفد نے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی سربراہ میں قاہرہمیں مصری انٹیلی جنس کے وزیر جنرل انٹیلی جنس عباس کامل سے ملاقات کی۔

ملاقات میں حماسکے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری، خالد مشعل، خلیل الحیہ اور روحی مشتہی شاملتھے۔

کل منگل کے روز ایکپریس بیان میں حماس نے اس ملاقات کو "مثبت اور نتیجہ خیز” قرار دیا۔انہوںنے کہا کہ یہ فلسطینی موقف کے اتحاد اور فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کی پٹی کے مصائبکے خاتمے کے لیے حماس اور مصر کی گہری دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

حماس کی طرف سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا،جس میں سیاسی اور علاقائی صورتحال، خاص طور پر فلسطینی علاقوں، غزہ کی پٹی میں حالیہکشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال،  مغربیکنارے اور القدس کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ .

مختصر لنک:

کاپی