شنبه 16/نوامبر/2024

القسام کارکن اسرائیلی زندانوں سے 20 سال قید کے بعد رہا

پیر 5-جون-2023

کل اتوار کو اسرائیلیقابض فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے  رکن یوسف توفیق مسعود کو 20 سال تک جیل میںرکھنے کے بعد رہا کردیا۔ یوسف مسعود کا تعلق غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح سے ہے۔

ایک مقامی ذریعے نےاطلاع دی ہے کہ قابض حکام نے قیدی یوسف مسعود کو 20 سال جیلوں میں گذارنے کے بعد شمالیغزہ کی پٹی میں بیت حنون چوکی کے راستے رفح سے کی طرف روانہ کیا۔

رفح میں فلسطینی عوامنے دشمن کی قید سے آزاد ہونے والے القسام کارکن یوسف مسعود کا دو دہائیوں کی قیدسے رہائی پر ان کا استقبال کیا۔

رفح میں حماس نےرہائیپانے والے یوسف مسعود اور ان کے خاندان اور تمام فلسطینیوں کو اس رہائی پر مبارکباد پیش کی۔

حماس نے مسعود کےمزاحمتی خاندان کی قربانیوں کو سراہا جنہوں نے 2014ء میں اپنے جہادی اور حب الوطنیکے فرائض کی انجام دہی کے دوران دونوجوان بھائیوں ولید اور حسین کی شہادت کا اعزازحاصل کیا۔ ولید اور حسین دونوں یوسف کے بھائی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی