اسلامی جہاد کےایک وفد نے گذشتہ روز یمن کے دارالحکومت صنعاء میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےدفتر کا دورہ کیا جہاں حماس کے قائم مقام مندوب معاذ ابو شمالہ نے صنعاء میں اسلامیجہاد تحریک کے نمائندے احمد برکہ اور ان کے ہمراہ وفد کا صنعاء میں تحریک کے دفتر میںاستقبال کیا۔
ملاقات میں ابو شاملہنے فلسطینی میدان جنگ میں ہونے والی پیش رفت، مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی مزاحمت اور”آزادی کا بدلہ” معرکے کے نتائج کا جائزہ لیا، جو مزاحمتی قوتوں نے مشترکہکنٹرول روم میں صہیونی دشمن کے ساتھ لڑا۔
ابو شمالہ نے اسلامیجہاد موومنٹ کے وفد کا بھی خیرمقدم کیا اور دونوں فریقین نے یمن میں فلسطینی کمیونٹیکی صورتحال اور اس کی مشکلات اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کوششوں کو مجتمع کرنے، انکے لیے زندگی کو آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔