جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی ولید الدقہ کی حالت تشویشناک

اتوار 4-جون-2023

زیر حراست افراد اورسابق زیر حراست امور کے کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا ولید دقہ کیصحت کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔انہیں اسرائیلی فوج نے مسلسل 38 سال سے قید کررکھا ہے۔ فلسطینی اسیران کمیشن نے ولید الدقہ کی فوری رہائی کی ضرورت پر زور دیتےہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ولید کی اس حالت میں جیل میں موت سوچا سمجھا قتلہوگا۔

اسیران کمیشن کے ترجمانحسن عبد ربہ نے ہفتے کے روز ایک پریس بیان کے دوران کہا کہ قیدی جس صحت کی حالت سےگذر رہا ہے وہ پیچیدہ اور مشکل ہے، بون میرو میں اس کے نایاب کینسر کی وجہ سے اور وہسانس کے مسائل کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ قابض حکام اس کی صورتحال کو نظر انداز کرنے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس کی رہائی کے تماماقدامات کو مسترد کر رہے ہیں۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ ابو دقّہ کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے بالکل وہی ہے جو العماری کیمپ سے تعلق رکھنےوالے ناصر ابو حمید کے ساتھ ہوا تھا، جو عسافہروفہ ہسپتال میں قید کے دوران علاج کیناکافی سہولیات کی وجہ سے شہید ہو گیا تھا۔

قیدی، دقّہ جن کیعمر 62 سال ہے کا تعلق 1948 کی زمینوں کے شہر مغربی باقہ سے ہے۔ اسے 25 مارچ 1986 سےحراست میں رکھا گیا ہے۔ اس کی تین بہنیں اور پانچ بھائی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی