جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں آثار قدیمہ کا مقام بلڈوز کردیا

جمعہ 2-جون-2023

کل جمعرات کو اسرائیلیقابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے جنوب میں الخضر قصبے میں آثار قدیمہکے ایک علاقے کو بلڈوز کر دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایاکہ قابض ریاست کےحکام نے قصبے کے جنوب میں خربہ فاؤر میں ایک آثار قدیمہ کے علاقے کوبلڈوز کرنا شروع کر دیا، جس کا مقصد آبادکاری کی سڑک جو "سٹریٹ 60” کے نامسے جانا جاتا ہے کو وسعت دینا ہے۔

اسرائیلی قابض افواجکو رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع المغیر گاؤں میں ایک زرعی تنصیب پر زمین کے ایکقطعے کو ضبط کرنے اور کام اور تعمیرات کو بندکرنے کا نوٹس جاری کیا۔

قابض فوج نے المغیرگاؤں پر دھاوا بولا اور شہری نائل راشد الحاج محمد کو فوجی ٹاور قائم کرنے کے بہانےگاؤں کے مشرقی دروازے پر واقع اس کی 5 دونم اراضی کو ضبط کرنے کا نوٹس دیا۔

قابض فورسز نے رزقابو نعیم کو گاؤں کے مشرقی جانب ایک زرعی مرکز میں کام اور تعمیرات روکنے کا نوٹس بھیدیا۔ قابض فوج نے مسلسل 20روز سے المغیر گاؤں کے مشرقی دروازے کو بند کر رکھا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی